تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 5 دسمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کی ممبر اسمبلی کشتواڑ شگن پریہار، نے کشتواڑ کے ڈنگڈورو علاقے میں ہونے والے المناک حادثے میں زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے زخمیوں کی صحت کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ان کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ شگن پریہار نے اس موقع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی ہے جس میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی دعاوں کا اظہار کیا۔