تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
طفیل اور سبطین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم ارریہ میں جاری۔
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع کا واحد اسٹیڈیم نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں ماڈرن اسپورٹس کلب ارریا کے زیر اہتمام چل رہا طفیل اور سبطین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے دن ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ نے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں شاندار فتح حاصل کی۔ فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے روز ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ اور ٹرائبل یوتھ فٹبال کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسپورٹ کلب ارریا نے انہیں چھ گول سے شکست فاش دے کر شاندار جیت حاصل کی۔ میچ میں ببلو مرانڈی، اجے مرانڈی اور صدرے عالم نے ریفری کے فرائض کو انجام دیا۔ جبکہ چاند اعظمی نے کمنٹیٹر کی ذمہداری کو بحسن وخوبی انجام دیا۔ مین آف دی میچ کا خطاب ماڈرن سپورٹس کلب کے نوجوان کھلاڑی دلیپ کمار کو دیا گیا، کل کے میچ کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں کلب کے صدر ستیان شرن، سیکرٹری اشتیاق عالم پی آر او تنزیل احمد جھنو، ذکی اختر انصاری، سکندر پاسوان، وقار احمد، تابش نور، اریب صدیقی اور معتصم زبیری وغیرہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میچ کا فائنل میچ اتوار 15 دسمبر کو اسی نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ مہمان خصوصی منوج برریا کے ہاتھوں کل کی فاتح ٹیم کو شیلڈ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ارریہ فٹ بال کی سرزمین ہے، جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔