عماد وسیم کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 دسمبر:د وسیم کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے پھر سے اعلان کے ایک دن بعد، پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ہفتے کے روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
32 سالہ فاسٹ بولر عامر نے اپنے فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ عامر کا خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے یہ باگ ڈور اگلی نسل کے حوالے کرنے کا صحیح وقت ہے۔
عامر نے ٹویٹر پر لکھا، “بہت غور و فکر کے بعد، میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلے کبھی بھی آسان نہیں ہوتے، لیکن یہ ناگزیر ہوتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگلی نسل کے لیے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ چارج سنبھالیں اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا کہ میں پی سی بی، اپنے خاندان اور دوستوں اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کی مسلسل محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔