ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد

تاثیر  4  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،04دسمبر:امریکہ ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید بڑھ کر پابندیوں کی تازہ اقدام کے تحت 35 ایرانی شخصیات اور شعبوں یا اداروں کو زد میں لیا گیا ہے۔ تاکہ ایران کا بین الاقوامی آئل مارکیٹ سے رابطہ منقطع رہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس سے پہلے ایران پر 11 اکتوبر کو پابندیاں لگائی گئی تھیں جو ایران کے اسرائیل پر یکم اکتوبر کے حملے اور جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کے اعلان کی پاداش میں عائد ہوئی تھی۔امریکی محکمہ خزانہ کو اس پر اعتراض ہے کہ ایران ابھی تک اپنا تیل فروخت کر رہا ہے اور اپنا پیسہ جوہری پروگرام پر خرچ کر رہا ہے۔ نیز امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ملکوں کی طرح بغیر پائلٹ اڑنے والے ڈرونز بنانے اور سائنسی میدان میں ترقی کے لیے بھی خرچ کر رہا ہے۔