تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
عمان،04دسمبر:نیٹو کے نئے سربراہ نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے سلسلے میں نیٹو کے مستقبل کے اہداف کے پیش نظر اپنے نئے رجحانات اور ترجیحات کا اشارہ دے دیا ہے کہ ممکنہ طور پر نیٹو اتحاد میں شامل ملک اب مشرق وسطی میں بھی نیٹو کا دائرہ کار پھیلانے کے آرزو مند ہیں۔ منگل کے روز اردن کے شاہ عبداللہ کی نئے نیٹو سربراہ کی دعوت پر نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پہلی بار شرکت اس سلسلے میں اہم ہے۔نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نیٹو سربراہ مارک روٹے نے مشرق وسطی اور افریقہ کے لیے نیٹو کا خصوصی ایجنڈا ترتیب دیا ہے۔نیٹو سربراہ مارک روٹے نے اجلاس کے موقع پر رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقے کی سٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اردن مشرق وسطی میں نیٹو کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ روٹیکا کہنا تھا’ نیٹو عمان میں اپنا ایک دفتر کھولنے جا رہا ہے۔