نیپال کے وزیر خارجہ رانا پانچ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں

تاثیر  19  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کھٹمنڈو، 19 دسمبر:نیپال اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹیو(بی آر آئی) پروجیکٹ کے نفاذ کے معاہدے پر دستخط کے بعد نیپال کی وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا جمعرات کی صبح پانچ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں۔ یورپ کا 10 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر رانا جرمنی سے نیپال واپسی کے لیے یہاں پہنچ گئی ہیں۔ رانا جب اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں تو دہلی میں نیپالی سفارت خانے کے قائم مقام سفیر ڈاکٹر سریندر تھاپا نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے نیپال ڈیسک کے ڈائریکٹر امیت کمار مشرا بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر تھاپا نے ایک بیان میں کہا کہ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر رانا دہلی کے میکس ہسپتال میں صحت کا معائنہ کرائیں گی۔