تاثیر 9 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،9 دسمبر:ساجد ناڈیاڈوالا کی سپرہٹ فرنچائز فلم ‘باغی’ کے چوتھے حصے کا حال ہی میں اعلان کیا گیا۔ ٹائیگر شراف اس فلم کے ذریعے ایک بار پھر ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران اس فلم کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فرنچائز کے پہلے تین حصوں کو شائقین نے بے حد پسند کیا تو چوتھے حصے میں اور کیا دیکھنے کو ملے گا۔ شائقین کا تجسس بھی بہت بڑھ گیا ہے۔فلم ‘ باغی 4’ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ اس نئے پوسٹر کے ذریعے فلم کے ولن کا چہرہ سامنے آیا ہے۔ منوج باجپائی اور جیدیپ اہلاوت کے بعد اداکار سنجے دت فلم میں ولن کے روپ میں نظر آسکتے ہیں۔ اس پوسٹر میں سنجے دت کا ولن روپ آپ کو خوش کر دے گا۔

