یوکرین کیلئے امریکا کی نئی فوجی امداد راستے میں ، افراد مہلک بارودی سرنگیں شامل

تاثیر  3  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،03دسمبر:امریکا اور یوکرین کے وزرائے دفاع کا کہنا ہے کہ انھوں نے روس کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائلوں کے استعمال، یوکرین کے لیے ہتھیاروں کے لیے عطیہ کنندگان کے آئندہ اجلاس اور واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو پیش کی جانے والی فوجی امداد کے منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔اس سے قبل پیر کے روز امریکا نے یوکرین کے لیے فوجی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکج میں میزائل، گولہ بارود، انسانوں کو ہلاک کرنے والی بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ پیکج کی مجموعی قیمت 72.5 کروڑ ڈالر ہے۔
امریکی وزارت دفاع “پینٹاگان” کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ “وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روس کی جانب سے یوکرین میں شہری بنیادی ڈھانچے پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے اور یوکرین میں درمیانی مار والے بیسلٹک میزائلوں کے استعمال کی مذمت کی ہے … یہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ایک اور جارحیت کی حیثیت رکھتی ہے”۔آئندہ ماہ 20 جنوری کو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔