تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 19 دسمبر: آر جی کر میڈیکل کالج کی خاتون ڈاکٹر کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے متوفی کے والدین نے کولکاتہ ہائی کورٹ سے تفتیش دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کی صبح داخل کی گئی درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ تحقیقات غیر جانبدارانہ نہیں ہیں اور شواہد کو ضائع کر دیا گیا ہے۔
دراصل، 9 اگست کو آ رجی کر میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کی لاش سیمینار ہال سے ملی۔ واقعہ کی رات وہ نائٹ شفٹ پر تھی۔ پہلے اس کی عصمت دری کی گئی اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔
کولکاتہ پولیس نے ابتدائی طور پر اس معاملے کی تفتیش کی اور ایک شہری رضاکار سنجے رائے کو گرفتار کیا۔ بعد میں یہ معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ پہنچا اور جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپ دی گئی۔