تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فتح پور، 10 دسمبر: اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے لالولی قصبے میں نوری مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منگل کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے نوٹس کے بعد یہ کارروائی کی۔ اس کے پیش نظر مسجد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجے شنکر مشرا نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی مدد سے نوری مسجد کے زیر قبضہ حصے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پانچ سی او،10 تھانہ انچارج، انسپکٹر، 200 کانسٹیبل، ایک کمپنی پی اے سی اور ایک پلاٹون آر اے ایف موجود ہیں۔