تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جمنا نگر، 8 دسمبر: کرائم برانچ-2 کی ٹیم نے ایک نوجوان کو غیر قانونی ہتھیاروں اور پانچ زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کر کے ایک روزہ ریمانڈ پر لے لیا گیا۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
اتوار کو کرائم برانچ-2 کے انچارج راجکمار نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک نوجوان گاؤں چنیٹی روڈ جگادھری کے پاس غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ کچھ جرم کرنے کے لیے گھوم رہا ہے۔ اس معلومات کی بنیاد پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہاں گھومتے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔