لائبریری کھولنے سے طلباء و طالبات کے اندر خوشی کی لہر

تاثیر  22  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی( مظفر عالم )
محکمہ پنچایتی راج نے بہار کے سبھی پنچایتوں  میں لائبریری کھولنے کا فیصلہ لیا ہے جو  قابل ستائش ہے اس فیصلہ سے غریب طلباء و طالبات کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔ جہاں بڑے بڑے مضمون نگار کی لکھی ہوئی 302 کتابوں کا ذخیرہ ہوگا۔اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات ساتھ ہی ساتھ گاؤں کے تعلیم یافتہ افراد اس لائبریری کے کتابوں کا مطالعہ مفت کرسکتے ہیں اگر کوئی طلباء و طالبات یا گاؤں کے افراد مطالعہ کے مقصد سے اپنے گھر بھی کتاب لیکر  جاسکتے ہیں اس سے قبل لائبریری کے انتظامیہ جو پنچایت سرپنچ کے سیکریٹری ہونگے ان سے آپ کتاب حاصل کرسکتے ہیں  جو  دو روپیہ یومیہ پر دیا جائے گا۔ سیتامڑھی ضلع کے نان پور بلاک کے رائے پور پنچایت بھون کے اندر بھی رائے پور پنچایت کی مکھیا پرینکا دیوی نے کہا کہ اب 2 سو سے زیادہ لائبریری کے اندر کتاب منگوائی گئی ہے۔ مکھیا پرینکا دیوی نے کہا کہ محکمہ پنچایتی راج کے تحت  سسٹم مد سے کتابوں کی خریداری کی گئی ہے مکھیا پرینکا دیوی نے کہا کہ ابھی کچھ اور کتابوں کا لائبریری میں آنا باقی ہے اک ہفتے کے اندر اس لائبریری میں 302 کتاب پڑھنے کے لیے موجود رینگے۔ مکھیا نمائندہ  کرشنا پنڈت نے کہا کہ اس لائبریری سے خصوصی طور پر غریب طلباء کو راحت محسوس ہوئی ہے مکھیا نمائندہ نے بتایا کہ کمپٹیشن اکزام کی تیاری کرنے والے طلباء کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے یوپی ایس سی۔بی پی ایس سی۔اور نیٹ کی کتابوں کی سہولت بھی رہے گی۔
رائے پور پنچایت کے نائب مکھیا ممتاز عالم نے بتایا کہ پنچایت بھون کے اندر لائبریری کھل جانے سے طلباء و طالبات کے علاوہ گاؤں کے تعلیم یافتہ افراد کافی خوش ہیں یہ فیصلہ محکمہ پنچایت راج کا قابل مبارکباد ہے۔ ہری کیشور راے۔ ضیاء الدین انصاری۔ شرف عالم۔ مختار عالم۔فیروز انصاری۔ماسٹر اعجاز احمد۔ ڈاکٹر ضیاء اللہ۔ نیشا کماری۔ صدام حسین۔ پرمود ساہ نے بھی سرکار کے اس فیصلے کی تعریف کی اور مبارکباد پیش کی