تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 دسمبر: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کو لوک سبھا میں کہا کہ ہمارے قول و فعل سے عالمی فورمز پر ہندوستان کی شبیہ کو داغدار نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سب کو یکساں ووٹنگ کا حق دیا ہے لیکن کچھ لوگ (اپوزیشن) دعویٰ کرتے ہیں کہ ملک میں اقلیتوں کو کوئی حق نہیں ہے۔
آئین کو اپنانے کے بعد 75 سال کے شاندار سفر پر آج دوسرے دن بحث کا آغاز کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان اقلیتوں کو نہ صرف قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے مثبت اقدامات کے لیے بھی انتظامات کرتا ہے۔