تاثیر 22 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سورج پور، 22 دسمبر: اتوار کی صبح، چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع کے چاندنی تھانے کے تحت کبیر پور گاؤں سے گزرنے والی بولیرو اچانک بے قابو ہو کر ایک گھر میں گھس گئی۔ اس واقعے میں گھر کے اندر بیٹھی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کی اور بولیرو گاڑی سے شراب، غیر قانونی منشیات اور نقدی برآمد کی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار نوجوان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا اور مقدمہ درج کرنے کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو گاڑی مدھیہ پردیش کی ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔