تاثیر 9 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی ( شارف انصاری):-گزشتہ دنوں شہر بھیونڈی کی معروف تعلیمی تنظیم بزم ریختہ کے عام معلوماتی مقابلے کا کوالیفائنگ راؤنڈ الحمد ہائی اسکول میں منقعد ہوا۔ جس میں شہر بھیونڈی و بیرون شہر کی کل ٣٦ ٹیموں کے کل ١٠٨ طلبہ نے حصہ لیا۔ الحمدللہ مقام صد مسرت ہے کہ اس کوالیفائنگ راؤنڈ کے سخت مقابلے میں رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے نہم الف کے طالب علم شیخ ارحم شہزاد احمد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا جس کے نتیجے میں بزم ریختہ کی جانب سے طالب علم کو نشان اقبال کے ساتھ دو ہزار روپئے کا نقد انعام حاصل ہوا۔ اس اہم کامیابی پر انعام یافتہ طالب علم اور انکے رہنما اساتذہ باغوان محمد یونس،مسیح برڈی،محترمہ صائمہ مستم اور ناصبہ بھورے کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد شبیر فاروقی، معاون ہیڈ شفیع پٹیل، سپر وائز فہیم پٹیل اور اسکول کمیٹی کے چئر مین نوح خلیل پٹیل کے علاوہ جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔