تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیول، 07 دسمبر: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں آج لوگ صدر یون سک یول کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مغربی سیئول کے یوئیڈو میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ یول کے خلاف آج قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے قبل صدر نے اس ہفتے مارشل لاء کے اعلان پر ملک سے معافی مانگی تھی، اخبار ’دی کوریا ٹائمز‘ کے مطابق دارالحکومت میں زبردست ہنگامہ آرائی ہے۔ یوئیڈو میں ہزاروں افراد نے قومی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صدر یول کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت کورین ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (کے سی ٹی یو) کر رہی تھی، جو ملک کی سب سے بڑی یونینوں میں سے ایک کے سی ٹی یو نے یون کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔