بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کے لئے کھیل ضروری ہے : پروفیسر اشوک کمار مہتا

تاثیر  18  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ (فضا امام ) 18 دسمبر: فخرالدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج جیوچھ گھاٹ دربھنگہ میں تین روزہ سا لا نہ کھیلوں کا افتتاح ہوا پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی پروفیسر اشوک کمار مہتا انسپکٹر آف کا لجز اور اسٹیٹ نوڈل آفیسر سی۔ ای۔ٹی۔ بی۔ایڈ للت ناراین متھلا یونیورسیٹی دربھنگہ نے فیتا کاٹ کر کیا۔انہوں نے بچوں کی ہمہ گیر نشوونما کے لئے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اس موقع پر کا لج کے سکریٹری ڈاکٹر نجیب اختر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد سے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس۔بی۔راے نے کہا کہ کالج ہر سال اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ڈاکٹر پوجا کماری گپتا ایچ۔ او۔ ڈی۔ ڈی۔ایل۔ایڈ نے کہا کہ کھیل فنون لطیفہ کی نمایش کا ایک ذریعہ ہے ۔ مقابلہ کے چیف اسپورٹس انچارج پنکج کمار اور کمکم کماری نے مقابلے کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مقابلے میں کی طرح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس موقع پر بی۔ایڈ۔اور ڈی۔ایل۔ایڈ کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ موجود تھے۔