تاثیر 22 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہگلی، /22 دسمبر (محمد شبیب عالم) ہگلی ضلع کے چنچورا تھانے کے تحت دیوآنند پور کے جنوبی نل ڈانگا سریجن پلی علاقے میں گزشتہ جمعہ کی صبح رمیش مدولیا (38) نامی نوجوان کی خون آلود لاش برآمد ہوئی تھی، اس معاملے میں چندن نگر پولس کمشنریٹ پولیس نے دو خواتین سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کی صبح چندن نگر پولس کمشنریٹ کے ڈی سی پی ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ متوفی کی سوتیلی ماں ناگ رانی مدوالیا نے چنسورہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی ساتھ ہی شکایت درج کرائی گئی ۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سب سے پہلے دو خواتین شردھا مدالیہ عرف بھارتی ( متوفی کی بیوی ) اور اندرا سوامی ( متوفی کی ساس ) سے پوچھ گچھ کے بعد چار دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔ دیگر گرفتار ملزمان کے نام وکاش موہالی (22)پریکشت سوم عرف بپی (27) ابھیشیک راج بھر عرف آشیش (22) اور پرسنجیت بسواس عرف بابو ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ قتل رمیش کی بیوی شردھا کے ناجائز تعلقات کی وجہ سے ہوا ہے۔