بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ کی حفاظت کےلئے دعا کی گئی

تاثیر  6  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

آج 06/ دسمبر کو بعد نمازِ جمعہ فردوس مسجد کے خطیب و امام جناب حافظ وقاری لقمان رضاءزرتابی صاحب کے قیادت میں کے 32 واں یوم بابری مسجد شہادت بائیں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر منایا گیا ۔ اس موقع پر تحفظ مساجد ودرگاہ کیلے احتجاج کے ساتھ خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر جناب حافظ احسان رضاءحبیبی ، امام سید میر مسجد جناب بدرالدجی انصاری، جنرل سیکریٹری فردوس مسجد جناب حافظ گلاب اشرفی ، نائب امام فردوس مسجد جناب محمد نثار، جناب محمد فیروز انصاری، جناب اعجاز احمد ،جناب محمد شفیق صاحب اور دیگر معزز حضرات شامل تھے۔