صدر جمہوریہ ہند نے سال 2024 کیلئے معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے قومی ایوارڈز سے نوازا

تاثیر  3  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،03دسمبر:صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 دسمبر 2024) کو نئی دہلی میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سال 2024 کیلئے معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق قومی ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے سبھی ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز دور رس سماجی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان ان کی پیروی کر کیدوسرے افراد اور ادارے معذور افراد کو بااختیار بنانے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔