عمر دراز لوگوں اور چھوٹے بچوں کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھیں : ڈاکٹر الکا

تاثیر  2  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضا امام) مقامی الکوین ہسپتال علی نگر نے مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوہدی بیلا کے قریب سوموار کو ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر کیمپ میں پہنچے 325 مریضوں کا صحت جانچ کر ضروری مشورہ اور مفت دوائیاں دی موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الکا نے کہا سردی کا موسم شباب کی طرف ہے ایسے میں عمر دراز لوگوں اور چھوٹے چھوٹے بچوں کا زیادہ محفوظ رہنے اور رکھنے کی ضرورت ہے خاص کر ڈائبیٹیز اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کھانے پینے سے لے کر رہن سہن میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت کیمپ میں ڈاکٹر الکا کے علاوہ ڈاکٹر پروین اور ڈاکٹر ذاکر حسین نے مریضوں کی صحت کی جانچ کی اس میں خالد قیصر،محمد صدام،محمد پیارے،مکیش کمار یادو اور ایڈووکیٹ مہیشور پرساد یادو وغیرہ نے تعاون کیا۔