تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 7 دسمبر: بی جے پی رہنما اور ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار کی قیادت میں ہفتہ کے روز بھدرواہ کے تاریخی قصبے میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مبینہ مظالم کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ سناتن دھرم سبھا کی کال پر کیا گیا تھا، جسے بی جے پی، وشو ہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔
احتجاج کے پیش نظر قصبے میں کئی دکانیں نصف دن کے لیے بند رہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے تاریخی سیری بازار میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا پتلا نذرِ آتش کیا۔