تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لندن،04دسمبر:شاہ چارلس اور کیر سٹارمر نے برطانیہ کے سرکاری دورے پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خیرمقدم کیا۔ اس دورے کے حوالے سے وزیراعظم کو امید ہے کہ ملک میں خلیجی ریاست کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ہو گا۔امیر اور اہلیہ شیخہ جواہر بنت حمد بن سحیم الثانی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کے ساتھ لندن میں ہارس گارڈز پریڈ میں پہنچے۔ یہ ملاقات شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ کی کینسر کے علاج کے لیے کیموتھراپی کے بعد سرکاری دوروں کے فرائض پر واپسی کی علامت ہے۔