تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 دسمبر:۔ ریلوے (ترمیمی) بل جمعرات کو لوک سبھا میں پاس ہونا تھا لیکن سنبھل اور اڈانی معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے کارروائی دن میں دو بار ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں آج پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپوزیشن کے نعروں کے ساتھ جیکٹ اور ٹی شرٹ پہننے پر اعتراض درج کرایا۔ سنبھل معاملے پر اپوزیشن اپنا موقف پیش کرنے پر اٹل رہا۔ اس دوران صنعتکار گوتم اڈانی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ کارروائی پہلے 2 بجے اور پھر 3 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ 3 بجے بھی اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔