تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 19 دسمبر 2024 کو سینئر ڈویژنل سیکورٹی کمشنر ڈی ڈی یو جیٹھن بی راج کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر انچارج سہسرام سنجیو کمار اور بی بی اے کوآرڈینیٹر دیش راج سنگھ کی قیادت میں سب انسپکٹر سشیل کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلیپ کمار، جتیندر کمار چودھری، کانسٹیبل پنکج کمار، کانسٹیبل سوربھ کمار اور بی بی اے ممبر مسز چندا گپتا اسسٹنٹ پروجیکٹ آفیسر نے مل کر سہسرامریلوے اسٹیشن پر آپریشن آہٹ کے تحت خصوصی نگرانی/چیکنگ کی جس دوران سہسرام ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2 پر ٹرین نمبر 12321 اپ ممبئی میل میں تین نابالغ لڑکیوں اور دو نابالغ لڑکوں کو لے جانے والے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، پوچھ گچھ کرنے پر ان میں سے ایک سہسرام کا رہنے والا سداما کمار نے بتایا کہ مذکورہ تینوں لڑکیوں کو ریاست چھتیس گڑھ آرکسٹرا میں ڈانس کرانے کیلکے لے جایا جا رہا تھا اور اسکے بدلے میں انہیں 6 ماہ کیلئے 60-70 ہزار روپئے کی قریب دیئے بھی گئے ہیں جبکہ دوسرے اسمگلر نے بتایا کہ رجولی جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں اور دونوں نابالغ بچوں کو مہاراشٹر لے جا رہا تھا جن سے پلاسٹک کے پیکٹ بنائے جائینگے اور ہر ماہ 12 سے 15 ہزار روپئے دیئے جانے کی بات بتائی، اسکے بعد تمام بچوں کو انکے اہل خانہ کے حوالے کرنے کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن کو اطلاع دی گئی جس اطلاع پر چائلڈ ہیلپ لائن سہسرام ریلوے سیکورٹی فورس پوسٹ سہسرام پہنچی اور پانچ نابالغ بچوں کو بحفاظت چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سہسرام کے حوالے کر دیا گیا، بعد ازاں یہ معلوم ہونے کے بعد کہ یہ بچوں کی اسمگلنگ/مزدوری کا معاملہ ہے، دونوں اسمگلروں، سداما کمار سہسرام ساکنہ اور روی کمار رجولی جھارکھنڈ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی آر کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پولس سہسرام کے حوالے کیا گیا ۔