تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ریاض،06دسمبر:سعودی عرب اور فرانسیسی سول ایوی ایشن حکام نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان فضائی نقل و حمل کے لیے روابط مستحکم کرنے کی غرض سے مذاکرات کے ایک ریکارڈ پر دستخط کیے۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن میں بین الاقوامی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر بدر السگری اور فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں فضائی خدمات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمانوئل ویویٹ نے پیرس میں دستاویز پر دستخط کیے۔اس دستاویز کا مقصد سول ایوی ایشن میں ریاض اور پیرس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا، پروازوں کی تعداد اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی نقل و حمل میں اضافہ کرنا ہے۔

