ہماچل میں شدید سردی

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 13 دسمبر:ہماچل پردیش میں گرتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے شدید سردی شروع ہو گئی ہے۔ پوری ریاست شدید سردی کی لہر سے نبرد آزما ہے۔ ریاست بھر میں گزشتہ تین دنوں سے اچھی دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے۔ لیکن کم سے کم درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث راتیں انتہائی سرد ہوگئی ہیں اور پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک لوگ سردی سے کانپ رہے ہیں۔