تاثیر 18 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 18 دسمبر: مغربی بنگال حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب ریاست کی تمام میونسپلٹیوں میں مکانات کی تعمیر کی اجازت دینے کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کو روکنا ہے بلکہ اس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ریاستی حکومت کے اس فیصلے کا سیدھا اثر ان تمام میونسپلٹیوں پر پڑے گا، جہاں مکانات کی تعمیر بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ تاہم ان میں سے زیادہ تر تعمیرات میں قواعد پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے چند ماہ قبل عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں اس مسئلہ پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد تعمیرات کی اجازت کے عمل میں تبدیلی کی کوششیں شروع ہو گئیں۔