تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دمشق، 11 دسمبر:معزول صدر بشار الاسد کے اہل خانہ سمیت روس فرار ہونے کے بعد شام کی سیاسی صورتحال بدل گئی ہے۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے نئی حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ معتدل رویہ اپنایا جائے گا۔
ایس ڈی ایف کے کمانڈر مظلوم عبدی نے منگل کی شام ‘العربیہ الحدث چینل’ سے بات کرتے ہوئے دمشق کی نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئی حکومت میں مذاکرات کے ذریعے تمام شامی علاقوں اور حلقوں کی نمائندگی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عابدی نے کہا کہ تنظیم کا تعلق نئی حکومت کے ساتھ رہے گا۔