تیجسوی کو پہلے لالو۔رابڑی دور میں لائی گئی منصوبوں کے بارے میں بتائیں :للن سنگھ 

تاثیر  15  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ15دسمبر: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کو لیکر تیاریاں شروع ہوگئی ہے۔ حال ہی میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کی خواتین سے ایک نیا وعدہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار کی مہیلا سمواد یاترا سے پہلے مائی بہن مان یوجنا کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ تیجسوی کے اس منصوبے پر مرکزی وزیر للن سنگھ نے ان سے ایک سوال پوچھ دیا ہے۔
پارٹی لیڈر تیجسوی یادو کی مائی بہن مان یوجنا کے بارے میں للن سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے والدین سے پوچھنا چاہئے کہ جب وہ 15 سال بہار پر حکومت کر رہے تھے تو انہوں نے کیا اسکیم لے کر ا?ئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ حکومت کرتے تھے تو بہار میں نہ سڑکیں تھیں اور نہ ہی بجلی۔ یہاں اغوا کی صنعت چل رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیجسوی یادو ان تمام چیزوں کو لوگوں کے درمیان کیوں نہیں رکھتے؟ وہ لوگوں میں لالو اقتدارکے بارے میں بھی بحث کریں۔
اس دوران انہوں نے کانگریس پر بھی سخت نشانہ لگایا اور کہا کہ جب تک کانگریس اقتدار میں رہی، ا?ئین کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔ وزیر اعظم نے ایوان کے اندر ایک یا دو بات کہی ہے کہ کانگریس اپنے دور حکومت میں کیسے کام کرتی تھی۔ ایسے میں چاہے وہ پرینکا گاندھی ہوں یا راہل گاندھی ، اگر کانگریس کے لوگ ایوان کے اندر ا?ئین کو لے کر کچھ کہہ رہے ہیں تو انہوں نے اسے مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔