تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 21 دسمبر: مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے جاری شدید سردی سے کچھ راحت ملی ہے۔ ریاست میں برفیلی ہوا کا اثر کم ہونے سے رات کا درجہ حرارت 6.9 ڈگری تک بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب سردی کا اثر اور بھی کم ہوگا۔ لیکن 25 دسمبر سے شدید سردی کا دوسرا مرحلہ ا?ئے گا۔ سردی سے پہلے ریاست کے شمالی حصے میں دھند کا اثر برقرار رہے گا۔ ا?ج ہفتہ کی صبح بھی گوالیار، شیوپور، مرینا، بھنڈ، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، پنا اور دموہ میں دھند چھائی ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ا?ئندہ 4 روز تک دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ گوالیار، چمبل، بھوپال، اجین اور ساگر ڈویڑنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری اور اندور، نرمداپورم، ریوا، شہڈول اور جبل پور ڈویڑن میں دو سے تین ڈگری کا اضافہ ہوسکتا ہے۔