تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ٹھاکر گنج (محمد محیط حسن رضا)
دیہی علاقوں میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے مقصد سے، منریگا کے تحت، کشن گنج ضلع کے سبھی سات بلاکوں کی کل 105 پنچایتوں میں 132 کھیلوں کے میدانوں کا کام کا آغاز وزیر اعلیٰ بہار نے ریموٹ کے ذریعے کیا، جس کی کل تخمینہ لاگت 1296.28 لاکھ روپے ہے۔ اس موقع پر تمام 105 پنچایتوں میں بلاک اور پنچایت سطح کے منریگا افسران اور اہلکاروں کی موجودگی سے کام کا آغاز کیا گیا۔ جس کی کل تخمینہ لاگت 1296.28 لاکھ روپے ہے۔ اس موقع پر تمام 105 پنچایتوں میں بلاک اور پنچایت سطح کے منریگا افسران اور اہلکاروں کی موجودگی سے کام کا آغاز کیا گیا۔ واضح رہےکہ کشن گنج ضلع کے تحت بہادر گنج بلاک میں 19، دیگھل بنک بلاک میں 16، کشن گنج بلاک میں 13، کوچادھامن بلاک میں 22، پوٹھیا بلاک میں 27، ٹیڑھاگاچھ بلاک میں 12 اور ٹھاکر گنج بلاک میں 23 کھیل کے میدانوں کا کام شروع کیا گیا۔ تمام کھیل کے میدانوں میں بیڈمنٹن، والی بال، باسکٹ بال اور رننگ ٹریک کی سہولیات موجود ہیں اور بڑے کھیل کے میدانوں میں ہائی جمپ، لانگ جمپ وغیرہ کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی بہار کے ذریعے افتتاحی پروگرام میں ضلعی سطح سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سپارش گپتا، آئی اے ایس، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انچارج، کشن گنج سہ ڈی ڈی سی، ضلع پروگرام آفیسر، منریگا، ایگزیکٹو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر، منریگا بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضلع کے لیے یقیناً ایک قابل فخر دن ہے، جب اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ کھیل کے میدانوں کی تعمیر کا کام وزیر اعلیٰ نے شروع کیا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کشن گنج ضلع کے بچے کھیل کی دنیا میں اس ضلع اور ریاست کا نام روشن کریں گے۔