اقوام متحدہ نے خواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدی

تاثیر  2  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جنیوا، 02 دسمبر:اقوام متحدہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں خواتین کیلئے اُن کے گھر کو ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدیا ہے۔اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں 85 ہزار خواتین کو مردوں نے دانستہ طور پر قتل کیا، جن میں سے 60 فیصد خواتین اپنے ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری گئیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 140 خواتین اور لڑکیاں اپنے شریک حیات یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہیں۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خواتین (یو این ویمن) کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نجی اور گھریلو زندگی میں جہاں خواتین کو سب سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے، وہیں وہ جان لیوا تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔