تاثیر 22 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام) ماں اور باپ سے زیادہ معتبر دوست کوئی بھی نہیں ہو سکتے وہ اپنی اولادوں کی پروش کے لئے اپنی زندگی وقف کئے ہوتے ہیں مذکورہ باتیں اتوار کے روز مدرسہ حفظ القرآن آشا پور کے احاطہ میں مقامی سماجی فلاحی تنظیم یوتھ ایکتا منچ کے زیر اہتمام منعقد دسویں اور بارہویں جماعت کے سنٹ اپ طلبہ و طالبات کے سالانہ انعامی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے سماجی سرکردہ شخصیت اور صحافی ایم اے صارم نے کہی انہوں نے والدین اپنے بچوں کی خاطر تمام مشکلات کا سامنا اور مشقت گوارہ کر لیتے ہیں جن کا بدل کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا بچوں کو چاہئے کہ ان پر مکمل بھروسہ رکھیں انہیں کسی بھی قیمت پر مایوس نہ کریں ان کی فرمانبرداری میں رہیں ان کے ساتھ حسن سلوک کریں انہوں نے کہا اساتذہ بھی آپ کے ایسے دوست ہیں جو آپ کی زندگی کو صرف اور صرف سنوارنا اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں ان کی ہدایتوں پر خوب عمل کریں ان کی خوب قدر کیا کریں پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے صحافی فرید صدیقی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی پروگرام کو ماسٹر مشکور عالم خان،صفات اللہ خان،پلس ٹو پروجیکٹ اسکول بینی پور کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر محمد اقبال آعظم خان اور معین الحق خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اس سے قبل یووا ایکتا منچ کے صدر انتخاب عالم خان،نائب صدر آزاد خان، سکریٹری رومی خان اور خازن جمشید خان و جملہ اراکین و معاونین نے ٹوپی اور گمچھا سے مہمانوں کی عزت افزائی کی نطامت کے فرائض کو بحسن و خوبی عبداللہ حفیظ مدرس جامعہ عربیہ مدرستہ البنات شیرامپور انجام دیا جبکہ صدارت مولانا عبدالجبار قاسمی مہتمم مدرسہ حفظ القرآن آشاپور نے کی جن 46 طلبہ و طالبات نے صلاحیتی ٹیسٹ امتحان میں حصہ لیا تھا موقع پر انہیں ریزلٹ دینے کے ساتھ ساتھ میڈل سے نوازا گیا اول تا سوئم مقام حاصل کرنے والے بچوں کو حوصلہ افزائی کے لئے روپیوں کا چیک، مومنٹو،توصیفی سند اور میڈل سے نوازا گیا موقع پر بینی پور نگر پریشد کے وارڈ کاؤنسلر محمد پرویز،جے کے ایس ایس وی منچ کے نائب صدر وجئے کمار دیو،گلاب خان، ماجد خان اور کتاب الدین کے علاوہ کئی شخصیات کی خصوصی شرکت تھی