تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،03دسمبر:امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس تنظیم کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 جنوری کو ان کی حلف برداری سے پہلے غزہ کی پٹی میں یرغمال افراد کی رہائی عمل میں نہ آئی تو مشرق وسطیٰ میں اس کی “بھاری قیمت” چکائی جائے گی۔پیر کے روز Truth Social ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ “انسانیت کے خلاف ان شرم ناک حرکتوں کے ذمے داروں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، یہ ذمے داران امریکا کی بھرپور تاریخ میں کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ خسارے میں رہیں گے … یرغمالیوں کو اب رہا کر دو !”۔
ٹرمپ کی یہ دھمکی اسرائیلی حکومت کی جانب سے عومر نیوترا کی وفات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے۔ نیوترا امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھتا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس نے ابھی تک اس کی لاش غزہ میں اپنے پاس رکھی ہوئی ہے۔