تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 07 دسمبر:وسطی بنگلہ دیش کے ضلع نرسنگڑی میں یونین کونسل کی بالادستی کی لڑائی میں دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے دوہرے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ضلع نرسنگڑی کے رائے پورہ میں پیش آیا۔
bdnews24.com کے مطابق آج صبح رائے پورہ میں دو گروپوں کے درمیان اقتدار کی لڑائی میں ایک یونین کونسل ممبر اور ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس فائرنگ میں کم از کم 10 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
رائے پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج عبدالجبار کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ضلع کے میتھیکنڈہ نظر پور علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت چندرکنڈی یونین کونسل کے وارڈ نمبر آٹھ کے ممبر 55 سالہ مانک میا اور 32 سالہ تصور بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔