پرستھوا پیٹھاپھوڑوا موڑ این ایچ 319 اور نوکھا کے قریب سڑک حادثہ میں دو کی موت

تاثیر  8  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع پرستھوا تھانہ علاقہ کے پیٹھاپھوڑوا موڑ این ایچ 319 کے قریب ایک تیز رفتار بے قابو اسکارپیو پیچھے سے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جسکی ٹکر میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ مذکورہ حادثہ میں  اسکارپیو ڈرائیور کی موت ہوئی ہے ۔ متوفی انکت کمار کیمور ضلع کے ڈومری گاؤں کے رہنے والے گورکھ سنگھ کا بیٹا ہے، جبکہ زخمیوں میں اسکارپیو سوار امیت کمار اور دیوآنند کمار یہ دونوں بھی کیمور ضلع کے ہی گاؤں بھولی کا رہنے والا ہے ۔  پرستھوا تھانہ کی پولس نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے کوچس کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا جہاں سے دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد صدر اسپتال سہسرام ​​ریفر کردیا گیا ۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین اور زخمیوں کے رشتہ دار بھی وہاں پہنچ گئے جسکے بعد پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا اور پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد پولس نے لاش کو لواحقین کے حوالے بھی کردیا ۔ آج کی ہی گزری شب سہسرام نزد نوکھا علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی سے  رام نگر گاؤں باشندہ ایک 60 سالہ بزرک کرشنا موہن سنگھ کی  موت ہوگئی ۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر ڈائل 112 پولس موقع پر پہنچ گئی اور متذکرہ زخمی بزرگ کو ایمبولینس کے ذریعہ نوکھا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بزرک شخص کو بھی مردہ قرار دے دیا ۔ پولس نے انکی بھی لاش کو سہسرام ​​کے صدر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے ۔