مرکزی کابینہ نے ‘ ایک ملک ایک الیکشن’ سے متعلق بل کو منظوری دی

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 دسمبر: مرکزی کابینہ نے ‘ایک ملک ایک الیکشن’ سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت اسے اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔18 ستمبر کو مرکزی کابینہ نے ‘ ایک ملک، ایک الیکشن’ سے متعلق سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو منظوری دی تھی۔ کمیٹی نے ملک میں مرکز، ریاستوں اور بلدیاتی اداروں کی طرف سے بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق انتظامات پر اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اس وقت نوٹیفائی کیا تھا کہ حکومت اس موضوع پر بڑے پیمانے پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی اور وقت آنے پر اس معاملے پر آئینی ترمیمی بل لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بڑی تعداد میں پارٹیوں نے واقعی ون نیشن ون الیکشن اقدام کی حمایت کی ہے۔