تاثیر 22 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ 22 دسمبر۔ نواسہ ملک العلماء ڈاکٹر محمد صفدر وقاص قادری سینئر ایڈوکیٹ پٹنہ ہائی کورٹ کی اطلاع کے مطابق حضرت ملک العلماء حضرت مولانا ظفر الدین قادری علیہ الرحمہ کا عرس مبارک بہت ہی تزک واہتمام کے ساتھ گلپوشی اور چادر پوشی کے ساتھ ۲۲/دسمبر ۲۰۲۴کو منعقد ہوا،مزار پر نور پر مدرسہ رضویہ کے علاوہ دیگر اہلسنت وجماعت کے مدارس والوں نے گلپوشی وچادر پوشی نیز نعت خوانی کرکے اپنے عقیدت مندی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر صفدر وقا ص نے کہا کہ ملک العلماء علیہ الرحمہ کے دینی ،علمی اور مذہبی خدمات مثل بحر بیکران ہیں جنکو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔أپ امام اہلسنت اعلئ حضرت فاضل بریلوی کے خلیفہ و تلمذ تھے أپ نے پوری زندگی درس و تدریس ،تصنیف و تالیف اور مناظر کے لئے وقف کر دی تھی أپ کے علمی اورمذہبی خدمات سے صرف اہل ھند ہی نہیں بیرون ملک کے علم دوست حضرات نے بھی منفعت حاصل کی ۔أپ کے ۱۰۰سے زیادہ تصانیف و تالیفات ہیں جومنظر عام پر أہستہ أہستہ أرہی ہیں ۔أپ کی کتاب فاتحہ خوانی و ثبوت فاتحہ بہت جلد منظر عام پر أرہی ہے ۔اس عرس کے مو قع پر ڈاکٹر وقا قادری،ڈاکٹر اقبال احمد،ظہیب محمد وقاص،شان محمد وقاص،سیف محمد وقاص،جنید رضا کے علاوہ کافی تعداد میں عقیدتمند موجود رہے