شام میں داعش کے 75 سے زیادہ اہداف پر امریکی فوج کی بم باری

تاثیر  9  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دمشق،09دسمبر:امریکی مرکزی کمان کے ایک اعلان کے مطابق اس کی افواج نے شام کے وسطی حصے میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر درجنوں فضائی حملے کیے۔اتوار کے روز جاری بیان میں مرکزی کمان نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم کے 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں اہم ترین اہداف تربیتی کیمپ تھے۔بیان کے مطابق حملوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ داعش تنظیم شام میں موجودہ صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
مرکزی کمان نے بتایا کہ فضائی حملوں میں بی-52 بم بار طیارے کے علاوہ ایف-16 اور اے-10 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔