امریکہ کی اسرائیلی فوج کی حمایت: فلسطینی خاندانوں کا محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ

تاثیر  18  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،18دسمبر:فلسطینی خاندانوں نے منگل کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ مقدمہ دسیوں ہزار افراد کی ہلاکت اور انسانی بحران کا سبب بننے والی غزہ جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے اسرائیلی فوج کی حمایت پر دائر کیا گیا ہے۔ یہ بات عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے معلوم ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے لیے امریکی ضلعی عدالت میں دائر کردہ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ماتحت امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی فوجی یونٹوں کی مالی امداد اور حمایت جاری رکھنے کے لیے انسانی حقوق کے امریکی قانون کی دانستہ خلاف ورزی کی۔ ان فوجی یونٹوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم کا الزام ہے۔