تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنو?، 7 دسمبر: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ماحولیاتی تحفظ اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہوئے جل جیون مشن کو شمسی توانائی سے چلانے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف توانائی کی کھپت میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیات میں بھی بہتری آئے گی اور سرکاری وسائل کی بچت ہوگی۔ ایک طرف تو اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 13 لاکھ میٹرک ٹن کمی آئے گی تو دوسری طرف روایتی بجلی کی فراہمی میں ہونے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ اس سے سرکاری خزانے میں بھی اضافہ ہوگا۔

