جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت جاری

تاثیر  10  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 10 دسمبر:وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ مسافروں سے استدعا کی گئی ہے کہ لین ڈسپلن کی پیروی کریں، بصورت دیگر ٹریفک میں شدت پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ ٹریفک نے مسافروں کو دن کے وقت جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے اور رامبن سے بانہال کے درمیان غیر ضروری طور پر توقف سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈ اور پتھر گرنے کا خطرہ موجود ہے۔وہیں بھدرواہ-چمبہ روڈ میں گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ تاہم، برفباری کے باعث مغل روڈ، سنتھن روڈ اور سونمرگ روڈ بند ہیں۔