تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایڈیلیڈ،08دسمبر: آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک، جو ہندوستان کے خلاف گلابی گیند کی ٹیسٹ جیت کے ہیروز میں سے ایک ہیں، نے اتوار کو کہا کہ ان کی ٹیم نے پرتھ میں سیریز کے افتتاحی میچ میں اپنی بڑی شکست کی مایوسی اور ‘باہری شور’ (تنقید) کو نظر انداز کر دیا ۔ پرتھ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 150 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود 295 رنز کی شرمناک شکست سے دوچار ہونے کے بعد کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔