تاثیر 22 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دل کی شاعری ‘ایلیٹ نشست’ کو پی ایل ایف نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
پٹنہ میں پہلی بار ایلیٹ نشست دل کی شاعری محفل کامیابی کےساتھ منعقد ہوئی۔
# اس محفل میں سامعین نے مرکزی شاعر کے ساتھ غزلیں، نظمیں اور اشعار بھی گائے، ایلیٹ نشست کی محفل بہت خوشگوار رہی، ادب و تہذیب کا ماحول دیکھنے کو ملا: خورشید احمد
مجمدار اور سنتور کے کھلاڑی ترون بھٹاچاریہ نے بھی اپنا پروگرام دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایل ایف کے ایونٹ کو یوٹیوب پر 5 کروڑ (50 ملین سے زیادہ) ویوز ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہار کے گورنر راجیندر وشوناتھ ارلیکر سے لے کر پٹنہ اور بہار کے معزز شخصیات نے ہمارے پروگرام میں شرکت کی۔ خورشید احمد نے کہا کہ ‘ایلیٹ نشست’ دل کی شاعری کا انتخاب ار ٹی فیشیل(اے آئی میٹا) سے 45 منٹ تک بات کرنے کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں اسے عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، اسی وجہ سے ہمیں ہر تقریب میں بے پناہ کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل ایف ان کی سوچ اور شوق کی تنظیم ہے۔ ایڈوانٹیج گروپ میں ایڈوانٹیج سروسز شامل ہیں جو ایونٹس
اور پی آر کمپنی ہے۔ پی ایک ایف اس گروپ کی سی ایس آر کمپنی ہے جو عوامی بہبود کے لیے بھی کام کرتی ہے۔
اس موقع پر شعراء نے اپنے منتخب اشعار پیش کئے۔
زندگی کے کتھانک بدل جائیں گے
روپ کے سارے مانک بدل جائیں گے
درد کے گیت بجتے رہیں گےیونہی
گانے والے اچانک بدل جائیں گے۔
اظہر اقبال
کوئی ان بن کوئی شکوہ کوئی جھگڑا نہیں ہوگا،
چلو وعدہ کریں کہ اب کوئی غصہ نہیں ہوگا
یہ ہے پریم کی طاقت کہ ایک انسان دنیا میں
پریشان ہو بھی سکتا ہے لیکن مگر تنہا نہیں ہوگا۔
منیکا دوبے
وہ شخص ایک ہی لمحے میں ٹوٹ پھوٹ گیا
جسے تراش رہا تھا میں ایک زمانے سے
نہ جانے کتنے چراگاوں کو مل گئی شہرت
ایک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے۔
اس موقع پر معزز شخصیات میں احمد جاوید، یاسر امام، منگلم کھیمکا، اچھے لال، اشفاق رحمان، سجاد حسن، آر جے امنگ، ڈاکٹر روی شنکر سنگھ (میدانتا اسپتال)، زین الحق، ڈاکٹر ویبھا سنگھ نے خاص طور سے شرکت کیں۔ وہیں اس پروگرام کے تعاون کرنے والوں میں روبن میموریل اسپتال پاٹلی پترا پٹنہ، شیتل ڈویلپرس، وید ناتھ آیوروید، متھیلا مائیناریٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال دربھنگہ، پیناکس اسٹیل، ریڈیو پارٹنر ریڈ ایف ایم، میڈیا پارٹنر تاثیر اردو، ہاسپیٹیلیٹی پارٹنر ، ہوٹل موریہ وغیرہ ہیں۔پی ایل ایف کے صدر ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ، سکریٹری مسٹر خورشید احمد، عبید الرحمن، پنکج چودھری، شیوجی چترویدی، راکیش رنجن، فیضان احمد اور اپوروا ہرش نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کردار قابل ستائش رہا۔