امیج کو بہتر بنانے کیلئے 2 ارب خرچ کریں گے : تیجسوی یادو

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ14دسمبر:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 15 دسمبر سے مہیلا سمواد یاترا شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایک بار پھر سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پر سخت حملہ کیا ہے۔
تیجسوی یادو نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی یاترا کے لیے چائے پانی اور ناشتے کے لیے 104 کروڑ روپے اور خواتین کے نام پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تشہیر کے لیے حکومت کے خزانے سے خرچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک پی آر کمپنی کو 150 کروڑ روپے بھی دیے جائیں گے۔تیجسوی یادو نے محکمہ دیہی ترقی کا ایک نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا ہے جس کی تاریخ 20 نومبر 2024 ہے۔ لکھا ہے کہ ریاست میں خواتین کے سمواد پروگرام کی تنظیم اور اس کے لیے 225.78 کروڑ روپے (دو سو پچیس کروڑ 78 لاکھ) کے اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔