سنکرانتی کے پیش نظرساوتھ سنٹرل ریلوے کی 188خصوصی ٹرینیں

تاثیر  11  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد۔11 ، جنوری :ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سنکرانتی کے پیش نظر 188خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سریدھر نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلیے ان ٹرینوں میں تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم-سکندرآباد وندے بھارت ٹرین میں آج سے اضافی بوگیاں شامل ک کی گئی ہیں اور عام مسافروں کے لیے بڑی تعداد میں باقاعدہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جملہ366 خصوصی ٹرینیں جن میں پڑوسی ڈویژنوں کی ٹرینیں شامل ہیں، تلگو ریاستوں کے مختلف اسٹیشنوں اور کولکتہ، چنئی اور برہم پور جیسے دور دراز مقامات کے لئے چلائی جارہی ہیں۔