منی پور میں 18 کلو براؤن شوگر اور افیون ضبط، تین گرفتار

تاثیر 29  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 29 جنوری : منی پور پولیس نے تین الگ الگ کارروائیوں میں 18 کلو سے زائد براؤن شوگر اور افیون ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پہلے معاملے میں، پولیس نے مورایم یوم علی حسن (32) کو تھوبل ضلع کے لیلونگ میرین کھن سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے 37 صابن کے ڈبوں میں پیک 859 گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔
دوسرے معاملے میں امپھال ویسٹ کے کنگلاٹونگبی مندر علاقے سے انل کٹوال (27) کوگرفتار کیا گیا۔ اس سے فور وہیلر میں چھپائی گئی افیون کے 13 پیکٹ (کل وزن 13.20 کلوگرام) ضبط کر لیے گئے۔ تیسرے معاملے میں پولیس نے بشیر احمد لشکر (36) ساکن کچھار، آسام کو امپھال ویسٹ کے لیلونگ بازار سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ویلڈنگ مشین کے ڈبے میں چھپاکر رکھی گئی 4.24 کلو گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔