گردے کی پیوندکاری کا ریکٹ بے نقاب، 9 افراد گرفتار، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی

تاثیر 27  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 27 جنوری : رچہ کنڈہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایل بی نگر ایس او ٹی اور ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر رنگاریڈی مشترکہ کارروائی میں گردے کی پیوندکاری کے ریکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سرورنگر کے علاقہ الکھنندہ اسپتال میں جاری سرگر میوں کاپتہ چلنے پر چھاپہ مارا اور دواخانہ کے ڈاکٹر سدم شیٹی اویناش جنرل سرجن، ڈاکٹر گنٹوپلی سمنت ایم ڈی، ڈاکٹر راج شیکھر، ڈاکٹر سہیب و دیگر کو گرفتارکرلیا۔