پنجاب کے شہر فیروز پور میں پک اپ کینٹر میں تصادم، 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

تاثیر 31  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 31 جنوری : پنجاب کے شہر فیروز پور میں آج صبح پک اپ اور کینٹر کے درمیان تصادم میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ فیروز پور فاضلکا روڈ پر موہن کے اْتاڑ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پک اپ میں 25 سے زائد مزدور سوار تھے۔
انسپکٹر جسوندر سنگھ برار نے بتایا کہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ کارکن فیروز پور سے دیہی علاقے کی طرف جارہے تھے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر دیپ شیکھا شرما نے نو افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری طور پر پانچ ایمبولینسوں کو روانہ کیا گیا۔ زخمیوں میں سے 10 کو میڈیکل کالج فریدکوٹ اور ایک کو جلال آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام لاشیں جلال آباد اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔